کراچی (اسٹاف رپورٹر) خواتین ہاکی میں سندھ اور واپڈا کا میچ برابر ہو گیا۔ کپتان اقراء سمیت سندس اور گول کیپر شاہزم نسیم کی شاندار کارکردگی پر سندھ ایسوسی ایشن کے مرتضیٰ وہاب کی طرف سے پچاس پچاس ہزارروپےکے کیش پرائز بھی دئیے گئے۔ ممبر قومی اسمبلی اور سندھ ہاکی ایسوسی ایشن خواتین ونگ کی صدر شہلا رضا کی طرف سے ایک لاکھ کا انعام دیاگیا۔