کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کا کامیاب ترین روڈ شو میں بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں نے شرکت کی اور دو نئی ٹیمیں خرید نے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل لندن روڈ شو کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا اور لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 11 کی 2 ٹیموں کی خریداری میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی انتہائی مثبت اور خوش آئند ہے۔ ہم پی ایس ایل کو بڑا انٹرنیشنل برانڈ بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔