• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کا سفر آج سے ارجنٹائن میں شروع

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) دنیا کی سب سے بڑی پرو ہاکی لیگ میں پاکستانی ٹیم اپنا ڈیبیو بدھ کو ارجنٹائن کے کو سینٹیاگو ڈیل ایسٹیرو ہاکی کلب گراؤنڈ پر عالمی نمبر ون ہالینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی، قومی ٹیم لیگ کے پہلے مرحلے میں چار میچز کھیلے گی۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح تین بجے کھلے جائیں گے۔ کھلاڑی دنیا کی ٹاپ دس ٹیموں کے ساتھ اپنے سفر کے آغاز پر خاصے خوش اور پر عزم ہیں ۔ ہیڈ کوچ طاہر زمان نے ارجنٹائن سے جنگ سے بات چیت میں کہا کہ یہ ایک مشکل اسائنمنٹ ہے مگر پاکستان ہاکی کیلئے بہت سود مند ثابت ہوگا، طویل وقفے کے بعد اعلیٰ درجے کی ٹیموں کے خلاف کھیل رہے ہیں ، مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بتدریج کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

اسپورٹس سے مزید