کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کے پی سی سپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات نجیب ٹیرس کراچی پریس کلب میں ہوئی۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کامیاب ٹیم کے کپتان زاہد غفار اور رنر اپ ٹیم کے کپتان اسلم سلطان کو ٹرافیاں و کیش انعامات دیے ۔ فاتح ٹیم کو 50 ہزار جبکہ رنرز اپ کو 25 ہزار روپے ملے۔ قبل ازیں مہمان خصوصی کی آمد پر صدر پریس کلب فاضل جمیلی، سیکرٹری محمد سہیل افضل خان، عمران ایوب، محمد منصف عبدالماجد بھٹی ودیگر اد نے استقبال کیا۔ مین آف دی سیریز ثاقب صغیر ، بیسٹ بولر راؤ اور بیسٹ بیٹسمین فرحان محمد خان قرار پائے ۔ انہوں نے آئندہ ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر کرانے کا اعلان کیا ۔