• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کمپنیاں 11 لاکھ 20 ہزار پاکستانیوں کی روزی روٹی کا سبب، ڈونلڈ بلوم

لاہور(آصف محمود بٹ ) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں معاشی ترقی کو تیز کرنے، اعلیٰ معیار کی ملازمتیں پیدا کرنے اور سب سے بڑھ کر امریکی کمپنیوں کے لیے نئی منڈیاں کھولنے اور معاشی استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ لاہور میں امریکن بزنس فورم کے اراکین کے ساتھ بات چیت میں ڈونلڈ بلوم نے پاکستانی کمیونٹیز میں امریکی کمپنیوں کے مثبت اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ U.S. فرمیں پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر کیلئے کھلے پن، شفافیت اور کمیونٹی کی شہریت کی امریکی اقدار لاتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کمپنیاں 1لاکھ 20 ہزار پاکستانیوں کو براہ راست ملازمت دیتی ہیں اور بالواسطہ طور پر10لاکھ سے زائد پاکستانی کارکنوں کی روزی روٹی کا سبب ہیں ۔ ڈونلڈ بلوم اور لاہور میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے لاہور میں حالیہ مصروفیات کے دوران خاص طور پر پنجاب میں معاشی ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے میں امریکی کاروباری اداروں کے اہم کردار پر زور دیا۔ سفیر بلوم نے خواتین پاکستانی تاجروں اور خواتین کی معاشی بااختیار بنانے کی حمایت کرنے والے پاکستانی کاروباری نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔
اہم خبریں سے مزید