واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنی آئندہ انتظامیہ کو فروغ دینے کے لیے کہا کہ جاپانی ٹیک سرمایہ کار سافٹ بینک امریکہ میں 100ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جس سے کم از کم 100,000 ملازمتیں پیدا ہوں گی،فلوریڈا میںٹرمپ کی رہائش گاہ پر بات کرتے ہوئے سافٹ بینک کے چیف ایگزیکٹو ماسایوشی سون نے سرمایہ کاری کی تصدیق کی، انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی فتح سے امریکی معیشت پر ان کے اعتماد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔67 سالہ ماسایوشی سون کی جانب سے یہ اعلان ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور امریکی صدر پہلی مدت شروع سے قبل دسمبر 2016 میں سافٹ بینک کی جانب سے وعدہ کی گئی رقم سے تقریباً دوگنا ہو گا۔