• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ڈومیسائل، ایم کیو ایم نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں جعلی ڈومیسائل بنائے جانے کے سلسلے میں عدالت عظمیٰ سے رجوع کرلیا۔ ایم کیو کیو کے راہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ آج ہم جعلی ڈومیسائل کے کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ آئے ہیں،ہم نے اس سنگین مسئلے پر 8 سال پہلے سندھ اسمبلی میں آواز بلند کی تھی، لیکن ایوان سے انصاف نہیں ملا تو ہم نےاس مجرمانہ غفلت پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، مگر مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ سابق چیف جسٹس کے پاس کیس چل رہا ہے،آج سپریم کورٹ میں چوتھی پیشی ہے، صرف تاریخ مل رہی ہے، اگریہی رویہ رہا اور انصاف ظالموں کی حمایت میں جائےگا تو کون عدالت میں جائے گا؟وہ پیر کو یہاں سپریم کورٹ، کراچی رجسٹری کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید