• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے ٹیرف پر جسٹن ٹروڈو سے اختلاف، کینیڈا کی نائب صدر مستعفی

اوٹاوا (اے ایف پی) نائب وزیر اعظم کرسٹیا فری لینڈ نے گزشتہ روز امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں پر کینیڈا کے ردعمل پر جسٹن ٹروڈو کے ساتھ اختلاف رائے پر استعفیٰ دینے کا حیرت انگیز کا اعلان کیا۔بطور وزیر خزانہ خدمات سرانجام دینے والی نائب وزیراعظم کرسٹیا فری لینڈ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پوسٹ ایک خط میں کینیڈا کی درآمدات پر ٹرمپ کے منصوبہ بند 25 فیصد محصولات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کو آج ایک سنگین چیلنج کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے میں نے کینیڈا کے لیے بہترین راستے کے بارے میں آپ سے اختلاف پایا ہے۔انہوں نے اپنے استعفیٰ کے خط میں کہا کہ جسٹن ٹروڈو انہیں کسی اور نوکری پر منتقل کرنا چاہتے ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ میں نے اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ میرے لیے کابینہ سے استعفیٰ دیناواحد ایماندار اور قابل عمل راستہ ہے۔بطور وزیر خزانہ کرسٹینا فری لینڈ نے ٹرمپ کی ٹیرف کی دھمکیوں کو انتہائی سنجیدگی سےلینے کی ضرورت کی وضاحت کی۔

اہم خبریں سے مزید