• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاراچنار ٹل میں روڈ ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہونے سے شہری پریشان

کرم(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال کے باعث پاراچنار ٹل میں روڈ پچھلے 68 دنوں سے ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند ہے، جس کے باعث شہری پریشان ہیں جبکہ اپر کرم کو ہر قسم کی سپلائی معطل ہونے سے اشیائے خورد و نوش کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ضلع کرم میں پاراچنار ٹل میں روڈ پچھلے 68 دنوں سے ہر قسم آمد و رفت کے لیے بند ہے، پارا چنار شہر میں اشیائے ضروریہ کا فقدان ہے، اشیائے خورد و نوش، ادویات، ایندھن سمیت مختلف چیزوں کا ذخیرہ ختم ہوگیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق سہولت اور ادویات کی عدم دستیابی کے باعث اسپتالوں میں اموات کا خطرہ بڑھ گیا ہے، خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دی جانے والی ادویات خارش اور ملیریا کی تھیں، روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والے دوائیاں مکمل ختم ہوچکی ہیں، گزشتہ 3 دنوں میں نمونیا سے 3 بچے اسپتال میں دم توڑ گئے ۔ بارڈ حکام کے مطابق پاک افغان خرلاچی بارڈر 2 مہینوں سے ہر قسم آمد و رفت کے لیے بند ہے۔

اہم خبریں سے مزید