• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 241 میں مبینہ دھاندلی کا کیس، الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل

کراچی (آئی این پی )کراچی میں این اے 241میں مبینہ دھاندلی کے کیس میں پی ٹی آئی کے امیدوار خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت عالیہ کے 2رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا، سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے خرم شیر زمان کی درخواست پرفیصلہ سنایا۔سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے، عدالت نے فریقین سے 30 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی ٹربیونل کا جج تبدیل کرنے سے روکا جائے۔ انکے وکیل کے ذریعے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے انتخابی عذرداری کی قانون کے مطابق سماعت کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید