• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی پیداوار کیلئے RLNG کا زیادہ استعمال، 26 دسمبر سے نہر کی بندش

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) بجلی پیداوار کیلئے RLNG کا زیادہ استعمال، 26دسمبر سے نہر کی بندش، اس سے قومی گیس نیٹ ورک سسٹم میں لائن پیک پریشر میں بھی کمی آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاور سیکٹر کو بجلی کی پیداوار کے لیے زیادہ سے زیادہ آر ایل این جی کے استعمال پر مجبور کرنے کے لیے 26 دسمبر سے نہر کی بندش کی جائے گی، اس سے قومی گیس نیٹ ورک سسٹم میں لائن پیک پریشر میں بھی کمی آئے گی جو دو ماہ سے دباؤ کا شکار ہے جیساکہ نیشنل ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں گیس کا پریشر 5بی سی ایف سے زیادہ رہا کو ایک خطرناک نشان ہے جب یہ عبور ہو جاتا ہے تو نظام زیادہ کمزور ہو جاتا ہے۔ وزارت آبی وسائل کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) پنجاب اور سندھ دونوں کے آبپاشی کے نظام کےرسوب کے خاتمے کیلئے 26 دسمبر 2024 سے 30 جنوری 2025 تک نہروں کی بندش کے لیے تیار ہے۔ اس دوران ہائیڈرو جنریشن موجودہ 3550 میگاواٹ سے 1000 میگاواٹ سے بھی کم ہو جائے گی جیساکہ نہروں کی صفائی مکمل ہونے تک ڈیموں سے پانی کا اخراج کم رہے گا۔ تاہم پیٹرولیم ڈویژن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ یہ پاور ڈویژن کو آر ایل این جی پر مبنی پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر مجبور کرے گا ۔
اہم خبریں سے مزید