• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرح سود میں کمی، کاروبار کو فائدہ ہوگا، پیداواری لاگت کم ہوگی، خرم شہزاد

کراچی (ٹی وی رپورٹ) اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں2فیصد کمی کا اعلان شرح سود13فیصد ہوگئی اس موضوع پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیر خزانہ، خرم شہزاد نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے کاروبار کو بہت فائدہ ہوگا، پیداواری لاگت میں کمی آئے گی،ماہر معاشیات، ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ اب بھی ایک مسئلہ ہے،ہماری مالی معاملات ابھی بھی کمزور ہیں ، ٹیکسوں کا حصول کم ہے نمائندہ جیو نیوز، ریاض اینڈی نےکہا کہ حکومت اس مرتبہ بہت احتیاط کے ساتھ چل رہی ہے۔مشیر وزیر خزانہ، خرم شہزاد نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کی توقعات مارکیٹ کے ساتھ ہی تھیں ۔ مارکیٹ کا اتفاق رائے200 بیسز پوائنٹس کا ہی تھا۔اس سے کاروبار کو بہت فائدہ ہوگا۔شرح سود میں کمی سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی۔
اہم خبریں سے مزید