کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ نے جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی پر سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی استدعا پر ملتوی کردی۔ جسٹس منیب اختر، جسٹس عرف ان سعادت خان اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل بینچ کے روبرو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی پر سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ جواب جمع کروانے کے لئے مہلت دی جائے۔