کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے 26ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست میں سابق وزیر اعظم نے موقف اپنایا کہ درخواست کے فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام کرنے سے روکا جائے اور ہائی کورٹس میں نئے ججز کی تقرری بھی روکی جائے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی26ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔