کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں5پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 6پیسے تک کا اضافہ، یورو کی قیمت 41پیسے تک اور پاؤنڈ کی قیمت1.05روپے تک بڑھ گئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کے اضافے سے 277.95 روپے سے بڑھ کر 278.00 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 5 پیسے کی کمی سے 278.10 روپے سے کم ہو کر 278.05 روپے ہو گئی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 6 پیسے کے اضافے سے 277.29 روپے سے بڑھ کر 277.35 روپے اور قیمت فروخت 5 پیسے کے اضافے سے 279.09 روپے سے بڑھ کر 279.14 روپے ہو گئی ہے، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 38 پیسے کے اضافے سے 290.19 روپے سے بڑھ کر 290.57روپے اور قیمت فروخت 41 پیسے کے اضافے سے 292.34 روپے سے بڑھ کر 292.75 روپے ہو گئی ہے ، رپورٹ کے مطابق پیر کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1.05 روپے کے اضافے سے 348.79روپے سے بڑھ کر 349.84روپے اور قیمت فروخت 97 پیسے کے اضافے سے 351.39 روپے سے بڑھ کر 352.36 روپے ہو گئی ہے۔