ملتان (سٹاف رپورٹر)ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو علی پور ڈویژن ذاکر حسین ڈاہانی نے ریکوری کی ابتر صورتحال اور نادہندگان سے واجبات وصول کرنے میں ناکامی پر شہر سلطان سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ۔Iمرید حسین سعیدی کو معطل کردیاہے اورکہا ہے کہ دسمبر 2024ء کے ماہانہ اور ششماہی ریکوری ٹارگٹس حاصل کرنے کے لئے بلا امتیاز آپریشن کیاجائے اور کسی بھی ڈیفالٹر کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے،انہوں نے ایس ڈی او شہر سلطان سب ڈویژن کو ہدایت کی کہ بیج وائز فہرستوں پر نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاجائے اور تمام فہرستیں کلیئر کی جائیں۔