ملتان(سٹافرپورٹر) ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ الیاس رضا کلاچی کی سربراہی میں پیسٹی سائیڈز انسپکٹر ڈاکٹر عبدالرؤف نے بی سی جی چوک محلہ پیر بخاری ملتان میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ مذکورہ مکان میں غیر قانونی طریقے سے جعلی زہریں تیار و پیک کی جارہی تھیں۔ کامیاب چھاپہ کے نتیجہ میں 103 کلو گرام جعلی زرعی ادویات برآمد کرلیں۔ پولیس پارٹی کے ذریعے موقع سے فیکٹری ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا جبکہ مختلف کمپنیوں کے نام سے پرنٹ شدہ زرعی زہروں کے لیبل، خالی بوتلیں، پیک شدہ بوتلیں برآمد کرلیں۔