• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کے الزام میں 24مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 24مقدمات درج کرلیے ،تھانہ قطب پور کے علاقے میں ملزمان جھپٹا مارکر عثمان کا موبائل لے گئے ،تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں شہباز سے مسلح ملزمان پچاس ہزار روپےموٹرسائیکل اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ ممتا زآباد کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر وقار احمد کا پرس لے گئے ،تھانہ گلگشت کے علاقے میں عثمان سے دو ڈاکوؤں نے موبائل چھین لیا ،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں ملزمان عبدالرحمانکا موبائل جھپٹا مارکر لے گئے ،دیگر وارداتوں میں ربنواز ، عمران ، ساجد ، ملک معوذ،الماس سہیل ، یوسف ،عبدالسمیع ،محمد اکرام ، شاہنواز ، بلال ، عبدالعزیز ، بشیر احمد ، عزدار،توحید ، نیاز ، اشرف ، حسین ، جیانگیر اوروقاص کے نقدی ،طلائی زیور،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہو گیا،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید