ملتان (سٹاف رپورٹر ) میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر زاہد بلال قریشی کی جانب سے اتحاد میں شامل 36 تنظیموں کے 72 قائدین کی میلاد النبی ﷺ کے 42 جلوس، ریلیوں اور 100 سے زائد سجاوٹ، جلسے اور محافل کا اہتمام کرنے پر دستار بندی کی گئی، سرپرست اعلیٰ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نےدستار بندی کی ، اس موقع پر ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر، ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ، علامہ حامدالرحمن سلطانی، حاجی اقبال عادل قادری، شیخ اظہر حسین، ڈاکٹر طیب ملک، پیر سید ارشاد گیلانی، پیر ضیاالدین قریشی نقشبندی، پیر رفیع اللہ نقشبندی، محمد سعید لطفی، خواجہ ندہم مدنی، ملک عامر وینس، اقبال یوسف نقشبندی، ملک محمد زاہد، محمد تسلیم قریشی ہمراہ تھے ۔