ملتان (سٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کی رہنما حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاد ترین دن ہے جس میں سقوط ڈھاکہاور آرمی پبلک سکول میں 143 معصوم بچوں اور اساتذہ کا ناحق خون بہانا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے ،ہم ان روح فرسا واقعات کو بھولنے نہ دیں ،ان کی روشنی میں آگے کا لائحہ عمل طے کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبزہ زار کالونی میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔