ملتان ( سٹاف رپورٹر) دستگیر جسٹس فورم کی چیئرپرسن طاہرہ نجم جنرل سیکرٹری زہرہ سجاد زیدی نے مسز رومانہ تنویر شیخ کے ہمراہ گزشتہ روز بہبود ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ صنعتی نمائش اور مینا بازار کا دورہ کیا اور ایوان تجارت وصنعت ملتان وومن ونگ،بہبود ایسوسی ایشن ملتان،لاہور،راوالپنڈی کی جانب سے لگائے گئے ملبوسات،شوز دیگر مصنوعات کے اسٹالز کا معائنہ کیا ۔