• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہن کی شکایت پر کانسٹیبل منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار،پسٹل برآمد

ملتان( سٹاف رپورٹر ) بہن نے کانسٹیبل بھائی پر منشیات کا دھندہ کرانے کا الزام عائد کردیا پولیس نے اطلاع پر کانسٹیبل کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔الپہ پولیس کو صالہے مہے سے پلوشہ بی بی نے اطلاع دی کہ میرا بھائی محمد ساجد جو پولیس میں کانسٹیبل ہے اور منشیات کا دھندہ کراتا ہے منع کرنے پر ساجد نے مجھ پر تشدد کیا پسٹل نکال کر قتل کرنے کی دھمکیاں دی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو کانسٹیبل ساجد کو پسٹل سمیت گرفتار کرلیا اور تھانہ منتقل کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید