ملتان( سٹاف رپورٹر )ایگری کلچر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا آتشبازی کا سامان برآمد، 3 ملزمان گرفتار ۔ممتاز آباد پولیس کو ایگری کلچر آفیسر عبدالروف نے بتایا کہ دوران چیکنگ ٹیم کے ہمراہ محلہ پیر بخاری پہنچے جہاں پر ملزم محمد اشرف مختلف زرعی ادویات کے جعلی لیبل تیار کرتے ہوئے پایا گیا ۔پولیس نے9سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے پولیو ورکرزکو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور کارسرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے جعلی نوٹ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔مظفرآباد پولیس نے ملزم وسیم کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے پانچ ہزار اور ایک ہزار کے جعلی نوٹ برآمد کرلیے ۔سلاٹر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔