• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیملٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کے خلاف انگلش ٹیم مشکلات کی شکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہیملٹن میں تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے دوسری اننگز میں دو وکٹ پر 18 رنز بنائے تھےاور اسے مشکلات کا سامنا ہے۔ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 658 رنزکا ہدف دیا تھا۔ زیک کرالی 5 اور بین ڈکیٹ 4 رنزبناکر آؤٹ ہوچکے ہیں ۔اس سے قبل نیوزی لینڈ دوسری اننگز میں 453 رنز بنا کرآؤٹ ہوئی تھی۔کین ولیمسن 156 ، ڈیرل مچل اور ول ینگ نے 60 ، 60 ، مچل سینٹنر 49 ، راچن روینڈر اور ٹام بلینڈل نے 44 ، 44 رنزبنائے۔ انگلینڈ کے جیکب بیتھل 3 ، بین اسٹوکس اور شعیب بشیر کی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اسپورٹس سے مزید