• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سلمان علی آغا کی بہترین بولنگ، ذمہ دارانہ بیٹنگ اور صائم ایوب کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی، میچ کا فیصلہ تین گیند پہلے ہوا۔ دوسرا میچ جمعرات کو کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا۔ 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بابر اعظم، محمد رضوان جلد آوٹ ہوگئے۔ صائم ایوب نے میچ وننگ سنچری بنائی۔ منگل کی شب پال میں میچ کے ہیرو سلمان آغا نے چار وکٹیں لینے کے بعد زندگی کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے90 گیندوں پر82 نا قابل شکست رنز بنائے ان کی اننگز میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔ پاکستان نے آخری اوور کی تیسری گیند پر ہدف سات وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ نسیم شاہ 9 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ 22 سالہ صائم ایوب نے119 گیندوں پر109رنزتین چھکوں اوردس چوکوں کی مدد سے بنائے۔ یہ ان کی دوسری ون ڈے سنچری تھی۔ پاکستان کی اننگز دوسرے ہی اوور کی چوتھی گیند پر عبد اللہ شفیق مارکو جانسن کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے کلین بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد کریز پر آنے والے بابر اعظم پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے دکھائی دیئے، انہوں نے 3 چوکوں کی مدد سے 38 گیندوں پر 23رنز بنائے، وہ اوٹنیل بارٹمین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، 14 اوورز میں 46 رنز کے اسکور پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان محمد رضوان سے توقع کی جارہی تھی کہ وہ اننگز کو سنبھالیں گے تاہم وہ بھی پچ پر صرف 5 گیندوں پر ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید