اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) یکم جنوری تک ٹوکن ٹیکس جمع نہ کرانے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ۔ ڈی جی ایکسائز کی زیر صدارت منگل کو محکمہ ایکسائز کا کارکردگی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈاریکٹر ایکسائز بلال اعظم اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹوکن جمع کرانے کے لئے ایکسائز افس میں کاؤنٹر رات اٹھ بجے تک کھلے رہیں گے، یکم جنوری سے بغیر ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عرفان نواز میمن نے ہدایت کی کہ ٹوکن ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے شہریوں کو تمام سہولیات دی جائیں۔