مانچسٹر (نمائندہ جنگ) مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر حیدر علی خان فل کانٹیکیٹ کنٹڈئیر مڈل ویٹ چیمپئن پروفیشنل فائٹر لیگ دوبئی میں منعقد ہونے والے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرنے والے پاکستان نژاد حیدر خان نے کہا ہے کہ وہ پی ایف ایل ورلڈ چیمپئن بن کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مانچسٹر میں منعقدہ تقریب میں جنگ و جیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقابلہ جیتنے کے لئے محنت کر رہے ہیں۔ حیدرعلی خان کا تعلق پاکستان کے علاقے گوجرخان سے ہے۔ اس موقع پر باکسر حیدر علی خان کے والد واجد خان اور دیگر کا کہنا تھا کہ حیدر علی نے دن رات محنت کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور پی آر ایل ورلڈ چیمپئن بن کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام فخر سے بلند کرے گا۔