• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنا کے تعاون سے جے ایس ایم یو میں مالیکیولر لیب، ڈاؤ میں آئی ٹی کیلئے 3 لاکھ ڈالر مختص

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ(اپنا) کے تعاون سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں جدید مالیکیولر جینومک لیب قائم کی جارہی ہے جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی میں شعبہ ارٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ ایمرجینگ ٹیکنالوجی کے قیام کے لیے معائدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ کراچی کی دو طبی جامعات کے لیے دونوں منصوبوں کے لیے اپنا نے3 لاکھ ڈالر مختص کیے ہیں، جنیٹک مالیکیولر لیب کے لیے ایک لاکھ ڈالرجبکہ شعبہ ارٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ ایمرجینگ ٹیکنالوجی کے لیے 2لاکھ ڈالر عطیہ کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کے صدر ڈاکٹر آصف محی الدین اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر رضوان نعیم نے بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔
ملک بھر سے سے مزید