• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں شدید سردی، جھیلیں، آبشار جم گئے، حد نگاہ 30 میٹر رہ گئی

اسلام آباد(پی پی آئی)ملک بھر میں شدید سردی ، جھیلیں، آبشار جم گئے، حد نگاہ 30 میٹر رہ گئی،دھند کے باعث موٹرویز مختلف مقامات سے بند ،غذر کی منجمندخلتی جھیل کو بچوں نے فٹبال گراؤنڈ بنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق، ملک میں سردی اپنے جوبن پر ہے بارش اور برفباری سے شہری ٹھٹھر گئے ہیں، جھیلیں اور آبشار جم گئے ہیں، جبکہ دھند کے باعث موٹرویز کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا۔ بلوچستان کے علاقوں قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ اور کان مہترزئی میں شدید سردی ہے، جہاں پارہ منفی سات ریکارڈ کیا گیا اور شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔ کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور درجہ حرارت بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، غذر کی مشہور خلتی جھیل جم گئی، ڈیڑھ سو فٹ گہری جھیل کو بچوں نے فٹبال گراؤنڈ بنا دیا۔ آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

ملک بھر سے سے مزید