• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید ذوالفقار علی بھٹو جمبوموٹ کی افتتاحی تقریب 22 دسمبر کو ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ کی آمد متوقع

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو جمبوموٹ کی افتتاحی تقریب 22دسمبر کو سہ پہر 3بجے منعقد ہوگی ۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی آمد متوقع ہے جبکہ 25دسمبر کو تقسیم ایوارڈ کی تقریب میں گورنر و چیف اسکاؤٹ سندھ کامران خان ٹیسوری مہما ن خصوصی ہوں گے ۔ واضح رہے کہ جمبوموٹ 21تا 26 دسمبر 2024ء تک گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر پرمنعقد ہوگا جس میں سندھ کے علاوہ پاکستان کے دیگر صوبوں سے اسکاؤٹس اور روور ز شرکت کریں گے۔ موٹ کی تقریبات میں صوبائی وزراء مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ علاوہ ازیں جمبوموٹ میں کیمپ انسپکشن ، اسمبلی ، ایمرجنسی ریسپانس ، مشاعرہ، کلچرل شو، کیمپ فائر ،کمیونٹی ڈیولپمنٹ ،ساحل کا سفر ،سولر، خیمہ باشی ، لیفٹ جمپ ریس ،ذہنی آزمائشی ،بھالا ریس ،رسہ کشی، ڈسٹ بین دا بال ، ریل ریلے ریس ، بغیر برتن کے کھانا پکانا ، ٹائی دا ریف ناٹ ، جمپ ، بریج ،مہارتی اور دیگر سرگرمیاںکرائی جائیں گی ۔موٹ کا مرکزی خیال ’’زندگی کیلئے تیار‘‘ ہے ، موٹ چیف وفاقی محتسب انشورنس اور صوبائی اسکاؤٹ کمشنر سید ممتا ز علی شاہ جبکہ موٹ پیٹرن چیئرمین پریزنر ویلفیئر کمیٹی سندھ محمد صدیق میمن ، موٹ سیکریٹری صوبائی اسکاؤٹس سیکریٹری سید اختر میرجبکہ موٹ ڈائریکٹر محمد حسین مرزا ہوں گے ۔ واضح رہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو جمبو موٹ میں تقریبا 1500سے زائد اسکاؤٹس اور رووز شرکت کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید