اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ فیض حمید پر جو الزامات ہیں عمران پر بھی ان کا اثر ہے، دونوں پر ریاست کو نقصان پہنچانے کے ایک جیسے بڑے الزامات ہیں، میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ فوج اپنے تھری سٹار جنرل کو نہیں چھوڑ رہی تو ان الزامات میں عمران کا بچنا بھی بڑا مشکل ہو گا، خورشید شاہ نے کہا کہ وزارتیں لے رہے نہ بلاول وزیراعظم بن رہے،انہوں نے تمام قیاس آرائیوں کی تردید کر دی اور کہا کہ عوام کے ووٹ سے آئیں گے، پیپلز پارٹی کو بھیک میں اقتدار، وزیراعظم نہیں چاہیے، بلاول وزیر اعظم تب بنیں گے جب پچیس کروڑ عوام ووٹ سے منتخب کرینگے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ پر افسوس ہوتا وہ پیپلز پارٹی کی چھوٹی چھوٹی چیزیں برداشت کرنے کیلئے تیارنہیں، ہمیں وزارتوں میں کیسے برداشت کریں گے۔