• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے میزائل پروگرام پر امریکا کی پابندی افسوس ناک ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کے میزائل پروگرام پر امریکا کی پابندی کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ملک بھارت کی سر پرستی کے مترادف ہے، جس سے ایشیا میں امن و امان کی صورت حال میں گڑ بڑ پیدا ہونے کا خدشہ ہے، اس فیصلے سے فوجی عدم توازن میں اضافہ ہوگا ، پاکستان کی اسٹرٹیجک صلاحیت خودمختاری کے دفاع اور جنوبی ایشیاء میںامن و استحکام کیلئے ہے، پاکستان نے ہمیشہ دنیا میں امن کے قیام کے لئے کوشش کی ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کے حوالے سے دنیا میں منفی پیغام جارہا ہے جس سے یہ تاثر پیدا کیا جارہا ہے کہ پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ ہاتھوں میں نہیں ہے، اب وقت آگیا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ملکی سلامتی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرے اور تمام اختلافات کو بھلا کر ملک کے دفاع کے لئے حکومت کا ساتھ دے۔

ملک بھر سے سے مزید