پشاور(جنگ نیوز) ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر پشاور سردار علی نے گزشتہ روز فرنٹیئر فاؤنڈیشن کا دورہ کیا، وہ تھیلی سیمیا اور ہیموفیلیا وارڈ گئے اور زیر علاج بچوں سے ملے ۔انہوں نے جدید لیبارٹری اور بلڈ بینک کا معائنہ کیا جہاں ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان نے انہیں بلڈ کیمپس کے انعقاد، بلڈ کولیکشن ، عطیات خون کی سکریننگ اور خون کے موروثی امراض میں مبتلا بچوں کو انتقال خون سمیت دیگر فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، سردار علی نے کہا کہ فرنٹیئر فاؤنڈیشن خون کے امراض میں مبتلا بچوں کو علاج معالجہ بہترین اور بلامعاوضہ سہولیات فراہم کر رہا ہے