پشاور (خصوصی نامہ نگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں’’کمپیوٹیشنل انٹیلی جنس اینڈ انٹرنیٹ آف تھنگز "(ICCIIoT)کے موضوع پر دو روزہ پانچویں بین الاقوامی کانفرنس ختم ہوگئی جس کا مقصد کمپیوٹیشنل انٹیلیجنس اور انٹرنیٹ آف تھنگز کے شعبوں میں تحقیق، جدت اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کرنا تھا جس میں حکومت ،اکیڈیمیہ اور انڈسٹری سے متعلقہ شعبوں میں مہارت رکھنے والے ماہرین و محققین نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبر پختونخواساجد حسین شاہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھےجنہوں نے یو ای ٹی پشاور کے اقدامات کو سراہتے ہوئے حکومت، صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ایسے اقدامات نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ڈائریکٹر نصر اللہ نے بھی خطاب کیا۔