کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے خلاف انجری کے سبب ون ڈے سیریز سے باہر ہونے والے جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج کی ٹیسٹ میچز میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں کمر میں تکلیف ہے۔ واضح رہے کہ مہاراج پاکستان کیخلاف 2میچز پر مشتمل سیریز کیلئے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔