کوئٹہ(پ ر)سرکی روڈ کوچہ ولی محمد کا ٹرانسفارمر گزشتہ رات سے خراب ہونے کے باعث بجلی بند ‘ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اہل علاقہ نے بتایا کہ ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔ مکینوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کمپلین سینٹر اور متعلقہ سب ڈویژن کو مسلسل شکایات درج کرانے کے باوجود اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،انہوں نے کیسکو چیف سے اپیل کی کہ علاقے کا ٹرانسفارمرفوری طور پر درست کر کے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔