کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی،جنرل سیکرٹری حاجی عبد الباقی کاکڑ ،سینئر نائب صدر حاجی عبد المجید بنگلزئی ،نائب صدر حاجی عطا اللہ کاکڑ،حاجی محمد گل کاکڑ ،حاجی ظاہر شاہ ،سہیل خان کاکڑ،حاجی جعفر خان کاکڑ ، حاجی روزی خان مندو خیل،ملک نور خان کرد،حاجی سیف اللہ شاہوانی اور تمام ٹرانسپورٹرز نے جیکب آباد شمبے شاہ چیک پوسٹ پر بلوچستان سے آنے والے ٹرکوں کو بلا جواز تنگ کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار زبردستی ٹرک ڈرائیوروں سے 5 سے لے کر 15 ہزار تک رقم وصول کرتے ہیں اور رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس کا فوری نوٹس لے بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز جیکب آباد شمبے شاہ چیک پوسٹ کے مقام پر احتجاجاً روڈ بلاک کرینگے۔