کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے ناظم انتخاب برائے صوبائی مجلس شوریٰ پروفیسر سلطان محمد کاکڑ نے معاونین سلطان محمد محنتی ، عابد حسین اور مرتضیٰ خان کاکڑ کے ہمراہ جماعت اسلامی بلوچستان کی صوبائی مجلس شوریٰ برائے سیشن2025-26 کے انتخاب کے نتائج کا اعلان کردیا ، جس کے مطابق کوئٹہ سے ڈاکٹر نعمت اللہ ، مولانا محمد ہاشم کاکڑ ، پروفیسر سلطان محمد کاکڑ ، پروفیسر مولانا عبدالخالق مندوخیل ، عبدالنعیم رند ، محمد حلیم حماس ، ضلع بیلہ حب سے مولانا نیاز محمد ، نوشکی چاغی سے سید قاضی عبدالستار شاہ ، ضلع خضدار سے انجینئر وسیم احمد زہری ، ضلع کچھی سبی سے ارباب جتوئی ، ضلع قلعہ سیف اللہ سے حاجی عبداللہ ، ضلع واشک خاران سے مولانا مجیب الرحمٰن ساسولی ، ضلع قلات مستونگ سے حافظ خالدالرحمٰن شاہوانی ، ضلع زیارت سے مفتی محمد شفیق کاکڑ ، ضلع اوستہ محمد جعفرآباد سے حافظ حبیب احمد مگسی ، ضلع پشین سے ظہور احمد کاکڑ ، ضلع دکی ہرنائی سے عصمت اللہ سیلاچی ، ضلع پنجگور سے حافظ صفی اللہ ، ضلع قلعہ عبداللہ چمن سے قاری امداد اللہ ، ضلع لورالائی سے محمد زاہد اتمانخیل ، جھل مگسی نصیرآباد سے عزیزالرحمٰن مگسی ، ضلع ژوب موسیٰ خیل سے حفظ اللہ حبیبی منتخب ہوئے ، ضلع گوادر کیچ اور ضلع ڈیرہ بگٹی کے نتایج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔