• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برادر اقوام کو متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی، سردار احمد خان غیبزئی

کوئٹہ(آن لائن)قبائلی شخصیت سردار احمد خان غیزئی نے کہا کہ بلوچستان کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے برادر اقوام کو متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی کیونکہ گزشتہ 66 سال سے ریاست نے عوام کو اختیار نہیں دیا اور پنجاب نے بھی روز اول سے اب تک بڑے بھائی کا کردار ادا نہیں اختیارات مقتدر قوتوں کے پاس ہے ہمیں تعلیم، امن اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ہماری نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت اور گھناؤنے جرائم سے بچایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل کے حوالے سے منعقدہ جرگے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا سردار احمد خان غیزئی نے کہا کہ 66 سالوں میں ریاست نے عوام کو وہ اختیارات نہیں دیئے جس کے وہ حقدار تھے اس کے علاوہ ہمارے لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات ، تعلیم، صحت، امن کا قیام ممکن نہیں بنایا گیا امن کی بجائے نعشیں ملتی ہیں اس کے علاوہ ہماری زمینوں پر قبضے کے لئے پراکسی جنگ لڑی جارہی ہے تاکہ ہمارا اختیار سلب کیا جاسکے اور اس پراکسی وار میں ہمارے اختیار کسی اور کے پاس ہوتے ہیں جس کو استعمال کرتے ہیں حقداروں کا حق چھینا جاتا ہے کیونکہ اس وقت تمام اختیارات کا منبہ مقتدرہ کے پاس ہے۔
کوئٹہ سے مزید