کوئٹہ(پ ر)پشتونخوامیپ کے صوبائی سیکرٹری سردار ادریس خان بڑیچ نے کہا ہے کہ ترقی اورخوشحالی کا راز تعلیم میں مضمر ہے نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی ایک مضبوط اور خوشحال معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیںیہ بات انہوں نے حاجی عبد اللہ جان بڑیچ کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر کمانڈ ملا عبیداللہ جان بڑیچ ، جمعیت ضلع کوئٹہ کے ترجمان حافظ عبد الغنی شہزاد ، حاجی حیات خان لالا غلام لالاامیر جان لالاحاجی دوست محمد حاجی فضل محمد اسد خان مولانا خلیل اللہ حافظ کمال الدین مفتی امین اللہ حسین احمد بڑیچ اور دیگر بھی موجودتھے ۔