کوئٹہ(پ ر) پیپلز پارٹی کےامیدوار پی بی 45حاجی علی مدد جتک نے کہاہے کہ ہم سب مل کر علاقے سے بے روزگاری اورپسماندگی کاخاتمہ کرینگے بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں عوام نے موقع دیاتو حلقہ انتخاب میں انقلابی اقدامات اٹھائیں گے ان خیالات کااظہارانہوںنے گرینڈ شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمیر ممتاز بنگلزئی نے پشتونخوانیپ ، موسی خان مینگل نے جمعیت ‘ رشید مینگل نے بی این پی جبکہ آفتاب مری ، اللہ یار مری ، کلیم اللہ مری ، اظہار مری ، جاوید حسین مری ، صدام مری ، ساول خان مری ، محمد عظیم مری ، رحمت اللہ محمد حسنی ، حیات بنگلزئی ، رحمت اللہ بنگلزئی ، ظفر سرپرہ نے ساتھیوں سمیت مختلف جماعتوں سے مستعفی ہوکر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کااعلان کیا اس موقع پر حاجی علی مددجتک حاجی محمد گل شاہوانی، میر ولی محمد قلندرانی، حاجی محمد کریم مینگل اور ٹکری حمید بنگلزئی نے شامل ہونے والے کارکنوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پارٹی پرچم کے مفلر پہنائےشرکاء سےحاجی محمد گل شاہوانی ، سردار بہرام خان خلجی، میر ولی محمد قلندرانی، ساجدہ بنگلزئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔