• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی انتشار و افراتفری کے خاتمے کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، ن لیگ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات و ترجمان چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ سیاسی انتشار و افراتفری کے خاتمے کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں ۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ذاتی مفاد کے لیے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے اور ملکی مفاد کے مخالف بیرونی قوتوں کا الہ کار بنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کو یقینی بنائیں تاکہ پرامن ، مضبوط ، خوشحال پاکستان کا خواب شرمند تعبیر ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے بہتر مفاد میں محب وطن سیاسی جماعتیں ملک دشمن اندرونی و بیرونی قوتوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے باہمی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور آپس کے اختلافات و تحفظات کو باہمی مذاکرات کے ذریعے دور کریں ۔
کوئٹہ سے مزید