• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت کے ملازمین کو نوٹس جاری کرنا قابل مذمت ہے، ایپکا

کوئٹہ (این این آئی)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ظہور بلوچ نے اپنے بیان میں ایپکا محکمہ صحت یونٹ کے صدر اور جنرل سیکرٹری و دیگر ملازمین کو نوٹس جاری کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین اپنے حقوق کے لیے تنظیم سازی اور پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے جبکہ محکمہ صحت کے ذمہ داروں کی جانب سے ملازمین کے مسائل حل کرنے کی بجائے معزز عدلیہ کا سہارا لیکر انہیں نوٹس جاری کرنا بلیک میلنگ اور ناقابل برداشت ہے ملازمین کو ان کے حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کرنے کے پاداش میں ڈرانے دھمکانے سے حالات بہتری کی بجائے مزید خراب ہوسکتے ہیں ملازم تنظیموں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے جائز مطالبات اور حقوق کیلئے احتجاج کریں انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم سے حقوق کے حصول کیلئے بھرپور احتجاج جاری ہے مگر پنجاب حکومت یا عدلیہ کی جانب سے ملازمین کے خلاف کارروائی دیکھنے کو نہیں ملی اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بلوچستان میں اداروں کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید