• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں گیس و بجلی کی بندش کا نوٹس لیا جائے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ ، ارشد اچکزئی، امین آغا، توقیر بھٹی، ضیاء الحق اور نعمت کاکڑ نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں گیس و بجلی کی بندش اور گیس پریشر میں کمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس و بجلی کی ترسیل کو ممکن بنایا جائے خصوصاً کوئٹہ جو پچاس لاکھ کی آبادی کا شہر ہے میں گیس و بجلی کی بحالی اور پریشر بحالی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ اس سخت سردی میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے شہری تمام سہولتوں سے محروم ہیں، شہر کی ہر سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور اسٹریٹ لائٹس بند ہیں۔ سخت سردی میں گیس کی بندش حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں گیس وبجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید