• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ حل نہ ہوا تواحتجاج قومی شاہراہوں پر منتقل کردینگے‘ آل تفتان ٹرانسپورٹرز الائنس

کوئٹہ(آن لائن) آل تفتان بس کوچز ٹرانسپورٹرز الائنس کا احتجاج ساتویں روز میں داخل ہوگیا، تفتان روٹ ٹرانسپورٹرز کااجلاس حاجی ملک شاہ جمالدینی کی صدارت میں ہوا ،جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میر محمود خان بادینی، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالمالک محمد حسنی، باباجان شاہوانی، رحیم الدین ماندائی، حاجی بلال محمدحسنی، حاجی میراحمدسمالانی، سرپرست حاجی اللہ بخش بادینی، حاجی عبد القدوس رخشانی، عامر شاہوانی ،حاجی طاہر خان محمد حسنی و دیگر نے کہا کہ یہ واضح ہو کہ ہم بھی اس ملک کے شہری اور بلوچستان کے باسی ہیں جبکہ ہمارے تفتان روٹ کے ٹرانسپورٹروں نے یہ احتجاج ٹرانسپورٹ سروس اور عوام کے ساتھ آئے روز جگہ جگہ درجنوں چیک پوسٹوں پر دوران سفر درپیش مسائل و مشکلات کے خاتمے کیلئے کیا ہے، مطالبات تسلیم نہ ہونے کی بناپر یہ پرامن ہڑتال غیرمعینہ مدت تک جاری رکھنے پر ٹرانسپورٹرز پرعزم ہیں خواہ آئندہ سال میں بھی یہ احتجاج جاری رہے، اس میں شک نہیں کہ متعلقہ حکام نے ہمیں احتجاج پر مجبور کیا ہے، آگے جاکر ہم اپنی آواز کو مزید مضبوط صورت میں پیش کر نے کیلئے نیشنل ہائی وے پر کوچز کھڑی کرکے دھرنا کی طرف بھی جاسکتے ہیں جسکا اعلان آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا ،احتجاج کو نیشنل ہائی ویز پر منتقل کرنے کے لئے ہمیں بلوچستان بھر بلکہ آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کی حمایت حاصل ہے اسمبلی فورم پر جمعیت علما اسلام اوردیگر فورمز پربلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کی جانب سے آواز اٹھانے پر ہم انکے مشکور ہیں۔
کوئٹہ سے مزید