کوئٹہ(پ ر)بانی پی ٹی آئی کو قید کرنے والے اب انہیں رہا کرنے کیلئے بے چین ہیں، مگرعمران خان نے ڈیل کے تحت رہاہونے سے انکارکرکے ان کی مشکلات بڑھادی ہیں،ایک جانب پوری قوم کاشدید پریشردوسری جانب بڑھتے عالمی دباؤنے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنماحاجی سیف اللہ کاکڑ نے بیان میں کہا کہ عمران خان نے کسی بھی قسم کی ڈیل سے انکارکرکے پوری قوم سمیت پوری دنیا پرواضح کردیا کہ وہ اپنے لئے آسانیاں نہیں چاہتے۔9مئی اور26نومبرکے واقعات کی جوڈیشنل انکوائری اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کامطالبہ کرکے عمران خان نے قوم کے دل جیت لئے ہیں۔