• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ون ڈے‘ جنوبی افریقا کو شکست‘ پاکستان نے سیریز جیت لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نوجوان کامران غلام کی برق رفتار اننگز اور شاہین آفریدی کے تباہ کن بولنگ اسپیل کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقا کو دوسرے ون ڈے انٹر نیشنل میں81رنز سے شکست دے دی اورسیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ دو ماہ میں بیرون ملک مسلسل تیسری سیریز اپنے نام کی۔جمعرات کی شب 330رنز ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 248رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ہنرک کلاسن کے97رنز کے علاوہ کوئی بیٹر مزاحمت نہ کرسکا۔شاہین شاہ آفریدی نے47رنز دے کر چار اور نسیم شاہ نے37رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ابرار احمد کو دووکٹ ملے۔پاکستان نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز جیتی ہے۔قبل ازیں پاکستانی بیٹرز نے 12چھکوں کی مدد سے 329رنز بناکر جنوبی افریقا کو مشکل ہدف دیا۔محمد رضوان اور بابر اعظم کی ذمے دارانہ بیٹنگ کے بعد کامران غلام نےپانچ چھکوں اورچار چوکوں کی مدد سے32گیندوں پر63 رنز بناکر میزبان بولروں کو بے بس کردیا۔
اہم خبریں سے مزید