• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداروں پر امریکی پابندی دہرا معیار طاقت کا توازن بگڑ ےگا، ڈاکٹر امجد

اسلام آباد( جنگ نیوز ) پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پارہ چنار کی صورتحال کو حل کرنے کے لئے کردار ادا کریں گے۔ تیس دسمبر کو پارٹی کا یوم تاسیس ملک بھر میں منائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے ہفتہ وار سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک، کنوردلشاد، پیر سید چراغ الدین، عاطف مغل، جہانزیب امجد، چوہدری جہانگیر، عظام چوہدری، انیلہ چوہدری اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے چار پاکستانی اداروں پر پابندی ناقابل قبول ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے، پاکستانی اداروں پر پابندی لگانا دہرا معیار ہے، اس سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید