• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار، شیخ جعفر خان مندو خیل ودیگر کےسردار عبدالخالق وصی کے والد کے انتقال پر تعزیتی پیغامات

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار،گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندو خیل،سینیٹر پرویز رشید سابق سینیٹر ڈاکٹر سید آصف کرمانی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سابق ممبر آزاد جموں وکشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی کے والد محترم کے انتقال پر اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں مرحوم کیلئےدعائے مغفرت اور سوگوارن کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ سردار فاروق طاھر کثیر تعداد نے راولپنڈی میں سردار عبدالخالق وصی کی رھائش گاہ پر ان سے انکے والد محترم کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
اسلام آباد سے مزید