اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز ملڑی نے منشیات کی لعنت پھیلانے والوں اور دہشت گردوں کے درمیان مضبوط گٹھ جوڑ کی نشاندہی کرتے ہوئے جدید طرزِ تربیت کو اس خطرے کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے لازمی قرار دیا ہے۔ اے این ایف اکیڈمی، اسلام آباد میں آٹھویں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز و انسپکٹرز بنیادی کورس کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔ انسداد منشیات فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں اے این ایف کے سینئر افسران اور گریجویٹ ہونے والے زیرِ تربیت افسران کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ کمانڈنٹ اے این ایف اکیڈمی بریگیڈیئر غازی کمال کیانی نے ٹریننگ ماڈیولز پر روشنی ڈالی جن کے ذریعے ٹرینی ٹریننگ کے مشکل لیکن نہایت ضروری مراحل سےگزرے۔